معمر رانا کی صاحبزادی ریا رانا رشتہ ازدواج میں منسلک

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نکاح کرلیا۔

ریا رانا نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جن میں نوبیاہتا جوڑے کو ہم رنگ آف وائٹ اور بیج رنگ کے ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے، تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ریا کی والدہ مہناز پرویز نے بھی بیٹی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد دی، جن میں نادیہ جمیل، شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور حرا بلیح شامل ہیں۔

ریا کی بہن رانیہ نے بھی جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے علی زاہد کو خاندان میں خوش آمدید کہا اور انہیں زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ریا رانا نے 3 جنوری 2022ء کو قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔