کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے جاپان کے شہر ’ماما ایوارڈز 2026ء‘ میں 5 ایوارڈز جیت کر ایک بار پھر عالمی موسیقی کی دنیا میں اپنی مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی 2 روزہ تقریب میں بی ٹی ایس نے 2 بڑے اعزازات سمیت مجموعی طور پر 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ان میں آرٹسٹ آف دی ایئر اور البم آف دی ایئر جیسے اہم ایوارڈز شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورین بینڈ نے اپنے البم ’آریرنگ‘ کے لیے بہترین البم جبکہ گانے ’سوئم‘ کے لیے بیسٹ سانگ ٹاپ 10 کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مردوں کے بہترین میوزک گروپ اور فینز چوائس میل ٹاپ 10 کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔