لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائننگ کر لیا

کمندو مینڈس— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 12 کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا۔

لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور کپتان شاہین آفریدی نے منفرد انداز میں ڈائریکٹ سائننگ کا اعلان کیا یے، کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔

کمندو مینڈس کا کہنا ہے کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ایک بہترین موقع ہے اور میں ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزارنے اور سیزن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

سری لنکن کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں میدان میں اترنے، قلندرز کے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے اور انہیں خوشی منانے کے کئی مواقع فراہم کرنے کا بے صبری سے منتظر ہوں۔

ثمین رانا نے کہا ہے کہ کمندو مینڈس ہماری ٹیم کے لیے بہترین اضافہ ہیں، وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں، ان کے آنے سے مڈل آرڈر مضبوط ہو گا۔