فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112 مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران 144 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق کئی بڑے شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مارسیل میں 7 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 15 دکانوں کے شیشے توڑے گئے۔ اس دوران 10 افراد گرفتار ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بغدڈو شہر میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 17 مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں۔
پیرس کے نیشن اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق لیون شہر میں مظاہرے میں 4 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ یہاں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
نانت میں مظاہروں میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی، یہاں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یکم دسمبر کو ساتواں احتجاج کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔