ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان میچ کے ٹاس کے دوران میچ ریفری سے غلطی ہوگئی۔
دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے ہیڈ کی کال دی، تاہم میچ ریفری نے ابتدائی طور پر ٹیل آنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹاس بھارت اے کے حق میں قرار دے دیا۔
پاکستانی کپتان عبدالصمد نے فوری طور پر میچ ریفری کی توجہ اس جانب دلائی کہ ٹاس میں ہیڈ آیا ہے، جس کے بعد فیصلے کی تصحیح کرتے ہوئے ٹاس پاکستان شاہینز کے حق میں قرار دے دیا گیا۔
پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔