پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان ویمنز نے اسکاٹش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان ویمنز نے 125 رنز کا ہدف 17 گیندوں پہلے حاصل کر لیا، گل فیروزہ 54 اور کپتان منیبہ علی 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

اسکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے، کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔