سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 3500 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر کم ہوکر 3538 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہفتے میں 34 ہزار 600 روپے کم ہوا ہے۔