پاکستانی اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا اور اسے بکھرنے سے بچانا ہے۔
شہود علوی نے کم عمر میں شادی کی اور ازدواجی زندگی کامیابی سے گزاری، اداکار آج بھی شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اپنے کام کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نے کئی نامور فنکاروں کو دیکھا ہے جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک قائم رہنے کے باوجود طلاق پر ختم ہوئیں۔
اداکار کے مطابق زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے، پیسہ کمانے اور دنیا گھومنے کے بعد انسان ان چیزوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ اپنے خاندان کو ترجیح دی جائے اور اسے پیچھے چھوڑنے کے بجائے اپنے ساتھ آگے لے کر چلا جائے۔
شہود علوی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنے کو اپنا مقصد بنایا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس میں کامیاب رہا۔