امریکی شرحِ سود میں اضافے کا امکان، سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑی کمی

— فائل فوٹو 

امریکی شرحِ سود میں اضافے کے اندازوں پر سونے کا بھاؤ گراوٹ کا شکار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 203 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 154 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 573 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کی کمی ہوئی تھی۔