روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری کا معاملہ پھر بحث کا مرکز

برطانیہ میں روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان بدری کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا، ہاؤس آف لارڈز میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شبیر احمد کی پاکستان حوالگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ 

ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ کیمرون آف لوچیل نے کہا ہے کہ شبیر احمد کی ملک بدری میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے برطانوی وزرا کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، تاہم صرف قوانین میں تبدیلی کافی نہیں ہوگی۔

لارڈ کیمرون کا مؤقف تھا کہ پاکستان کو شبیر احمد کی واپسی قبول کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے مؤثر سفارتی طریقہ استعمال کیا جانا چاہیے۔