ریشم کی احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات

—اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ ریشم نے اداکار احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات کی ہے۔

ریشم کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ریشم ان دنوں ٹیلی ویژن اور فلموں سے وقفے پر ہیں اور زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزار رہی ہیں، وہ ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ کی شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں سے بھی اچھی دوستی ہے، جن میں احسن خان بھی شامل ہیں۔

 حال ہی میں ریشم کی 1 سال بعد احسن خان سے ملاقات ہوئی تو وہ ان کے بیٹوں کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، جو گزشتہ 1 سال کے دوران کافی لمبے ہو گئے ہیں۔

ریشم نے احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم گزشتہ سال ملے تھے، ماشاء اللّٰہ آپ تو بہت بڑے ہو گئے۔

ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین احسن خان کی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں۔