پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم ایک بار پھر اپنے دلکش انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔
درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک برائیڈل فیشن شو میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی، جہاں ان کی شاہانہ انٹری نے تقریب کو 4 چاند لگا دیے۔
اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جس پر سنہری رنگ کی نفیس کڑھائی اور دیدہ زیب نقش و نگار تھے۔
درفشاں سلیم کا یہ جوڑا مغلیہ دور کے شاہانہ فیشن سے متاثر تھا، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اداکارہ نے پُراعتماد انداز میں ریمپ واک کی اور اپنی خوبصورتی و دلکشی سے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔
ان کی فیشن شو میں ریمپ واک کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اداکارہ کے عروسی روپ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔