علی رحمٰن خان کا نیا لمبے بالوں والا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز

علی رحمٰن خان—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان کا نیا لمبے بالوں والا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

علی رحمٰن خان نے تھیٹر، ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام بنایا ہے، انہوں نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں اپنا نیا انداز متعارف کرایا ہے، جس میں ان کے لمبے بال مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

علی رحمٰن خان ایک تقریب میں اپنے نئے لمبے بالوں والے انداز میں دکھائی دیے، جہاں ان کے ساتھ ان کی دوست اور اداکارہ اریبہ حبیب بھی موجود تھیں۔

 اداکار نے سوٹ پہن رکھا تھا، جو کیمرے کے سامنے اپنے لمبے بالوں کی نمائش کرتے نظر آئے۔

ان کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جان وِک، جان لینن اور نکولس کیج سے کرنا شروع کر دیا۔

اداکار کے نئے انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔