کرشنا نے کامیڈین سمے کو خبردار کر دیا

کرشنا ابھیشیک،گووندا اور سمے رائنا—فائل فوٹوز

بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں اور اداکار گووندا سے متعلق متنازع بیان پر سمے رائنا کو خبردار کر دیا۔

43 سالہ کرشنا ابھیشیک نے 13 نومبر کو نشر ہونے والے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے دوسرے سیزن میں شرکت کی، جہاں میزبان سمے رائنا نے گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری ازدواجی تنازع کا مذاق اڑایا۔

29 سالہ سمے رائنا نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلے کرشنا کو گووندا کا بھانجا ہونے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا، لیکن اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ گووندا خود کو کرشنا کا ماموں کہہ رہے ہوں گے۔

اس پر کرشنا ابھیشیک نے سمے رائنا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ماموں کے بارے میں کچھ نہ کہیں، کیونکہ اگر وہ سامنے آگئے تو سمے کو ان کے پاؤں میں گر کر معافی مانگنا پڑے گی۔

گفتگو کے دوران کرشنا نے گووندا کی ٹانگ میں لگنے والی گولی کا بھی حوالہ دیا۔

شو میں موجود ایک اور کامیڈین آشیش سولنکی نے بھی طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہا ہے کہ گووندا نے خود اپنے پاؤں پر گولی ماری تھی۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024ء میں گووندا اپنی ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر بائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان ازدواجی تنازع بھی مسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، جبکہ اداکارہ کومل سوارنکر کے ساتھ گووندا کی ملاقاتوں کے بعد اس معاملے پر مزید بحث جاری ہے۔