پاک سری لنکا سیریز کا آخری ٹیسٹ آج پنڈی میں ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔

اس ٹیسٹ میں بھی توقع ہے کہ پچ فاسٹ بولرز کو مدد دے گی، میچ کی تیاریوں کیلئے دونوں ٹیموں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔