در فشاں نے ڈرامے میں میک اپ نہیں کیا، پھر بھی خوبصورت نظر آئیں: عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

درفشاں سلیم اورعتیقہ اوڈھو—فائل فوٹوز

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ درفشاں سلیم کی اداکاری اور اسکرین پر ان کی خوبصورتی کی تعریف کر دی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں درفشاں کے حوالے سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ در فشاں نے اپنے حالیہ ڈرامے میں نہ میک اپ کیا، نہ لپ اسٹک لگائی، نہ مصنوعی پلکیں استعمال کیں اور نہ ہی بالوں کو خاص انداز میں سنوارا، ان کے لباس میں بھی کوئی غیر معمولی چیز یا فیشن کا خاص انداز نہیں، اس کے باوجود وہ اسکرین پر بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ یہ در فشاں کا اپنا کمال ہے، وہ نہایت پیاری لگ رہی ہیں اور جس سے ان کا کردار بھی اسکرین پر حقیقت کے قریب محسوس ہوتا ہے۔

سینئر اداکارہ نے در فشاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک حقیقی کردار تخلیق کیا ہے، شاباش! میں بطور اداکارہ انہیں پورے 9 نمبر دوں گی۔