پاکستانی اداکارہ و فلم اسٹار لیلیٰ نے اداکار احسن خان کے ساتھ ماضی کی محبت اور شادی کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
لیلیٰ حال ہی میں میزبان و اداکارہ متھیرا کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔
اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ مجھے احسن خان سے محبت تھی اور دونوں کے درمیان تعلق اس وقت ختم ہو گیا تھا جب ہماری عمریں صرف 17 سال تھیں۔
لیلیٰ کا کہنا ہے کہ میں آج بھی احسن خان کا ذکر کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں، جب میں زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی اور سب کچھ کھو چکی تھی، اس وقت احسن خان نے مجھے فون کیا، جبکہ میرے اپنے دوستوں نے بھی مجھ سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔
شادی کے منصوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والے سانحات کے باعث مجھے شادی کے لیے وقت نہیں مل سکا، میرے اہلِ خانہ بھی مجھ پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے میں ایسا شریکِ حیات چاہتی ہوں جو ان حالات کو سمجھ سکے۔
لیلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ احسن خان کے بعد مجھے دوبارہ کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی، مجھے محسوس ہوا ہے کہ اس نوعیت کی محبت دوبارہ میری زندگی میں نہیں آئی اور اب مجھے دنیا کی ہر چیز مصنوعی لگتی ہے۔