پاکستان آئی سی سی گلوبل ایونٹس کی میزبانی سے باہر نہیں ہوا: ذرائع

—فائل فوٹو

پاکستان آئی سی سی گلوبل ایونٹس کی میزبانی سے باہر نہیں ہوا، پاکستان 2035ء تک آئی سی سی کے 3 گلوبل ایونٹس میں سے 1 کی میزبانی حاصل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 گلوبل ایونٹس ایسے ہیں جن کے لیے پاکستان اظہارِ دلچسپی کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے، 2035ء تک جن گلوبل ایونٹس کے وینیوز کا اعلان نہیں ہوا ان کے لیے اظہارِ دلچسپی کا عمل شروع ہونا ہے، میزبانی کے خواہش مند ممالک مشترکہ طور پر بھی اظہارِ دلچسپی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ 2035ء، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2032ء اور چیمپئنز ٹرافی 2033ء میں اظہارِ دلچسپی کیا جا سکتا ہے، یہ تینوں گلوبل ایونٹس اکتوبر نومبر کے مہینوں میں ہونے ہیں، تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، ان تینوں ایونٹس کے وینیوز کا فیصلہ اظہارِ دلچسپی کے عمل کے بعد ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر بھی اظہار دلچسی کے عمل میں شریک ہو سکتا ہے، پاکستان 2033ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔

آئی سی سی کے پہلے سے الاٹ شدہ ایونٹس کی تاریخوں کی منظوری دی گئی ہے، 2035ء کے گلوبل ایونٹس کی آئی سی سی اجلاس میں ونڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔