صحت کے مسائل سے دوچار بالی ووڈ اداکار شرد کپور نے فلموں کیلئے اپیل کردی، جس پر سونو سود نے ان سے ملاقات کرنے جبکہ ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش بھی مل گئی۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوش میں ولن کا کردار نبھانے والے شرد کپور نے حال ہی میں اپنی بیماری، تنہائی اور مالی و ذہنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے کام دینے کی اپیل کی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں اداکار نے تصدیق کی ہے کہ ان مشکلات کے درمیان انہیں ہالی ووڈ سے ایک پراجیکٹ کی آفر مل گئی ہے۔
شرد کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جنوری سے ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جو ان کے کیریئر کا ایک نیا موڑ اور ہالی ووڈ ڈیبیو ہوگا۔
اپنی سابقہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرد نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اپنے ساتھی فنکاروں پر تنقید کرنا یا مالی مدد مانگنا ہرگز نہیں تھا، بلکہ وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ انڈسٹری کے لوگ انہیں دوبارہ کام کا موقع دیں۔
اداکار نے بتایا کہ پچھلے چند سالوں میں بعض ذاتی مسائل اور مقدمات کی وجہ سے وہ ڈپریشن اور طویل علالت کا شکار رہے، جس کی وجہ سے وہ فلمی دنیا سے کٹ گئے تھے، تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شرد کپور نے کہا کہ ہالی ووڈ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ملک میں بھی بالی ووڈ کے پراجیکٹس میں کام جاری رکھیں گے اور جلد ہی اپنے کام کے ذریعے دوبارہ شوبز انڈسٹری میں فعال ہو جائیں گے۔