پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی پاکستانی پلیئر کے سامنے نامناسب حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی کی پاکستانی پلیئر کے سامنے نا مناسب حرکت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی بالکل ’پاگل، ابنارمل‘ شخص لگتا ہے۔
عبدالرؤف نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایسے گھناؤنے گھٹیا اور ذہنی مریض مکمل طور پر بین ہونے چاہئیں ورنہ کرکٹ کی گریس ختم ہو جائے گی۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کو اس پر فی الفور پابندی لگانی چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
العمرات میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 337رنز بنائے، بھارت نے ہدف 9 وکٹ پر آخری گیند پر حاصل کیا۔
انڈر 19 کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ رنز کے اعتبار سے سب سے بڑا مقابلہ تھا، جس میں مجموعی طور پر 676 رنز بنائے۔