بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھانے والے 50 سالہ اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے۔
90ء اور 2000ء کی دہائی میں بالی ووڈ اور بنگالی زبان کی فلموں کے نامور اداکار شرد کپور کئی برس بعد پھر میڈیا میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔
شرد کپور نے 2000ء میں فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھایا اور مشہور ہوئے، اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں وہ بتارہے ہیں کہ بارسلونا میں فٹ بال کھیلتے ہوئے اُن کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ اپنے 4 پالتو کتے عارضی طور پر جانوروں کی فلاحی تنظیم کے حوالے کررہے ہیں۔
اداکار اس موقع پر جذباتی دکھائی دیے، انہوں نے جانوروں پر ظلم کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ میں نئے بنگلے میں منتقلی اور 2 ماہ میں صحت کی بحالی کے بعد اپنے کتے واپس لے جاؤں گا۔
ویڈیو میں شرد کپور نے جنوری 2027ء تک مکمل صحت یابی کے فلم انڈسٹری اور او ٹی ٹی پلیٹ پر معیاری کام کے حوالے سے اپیل بھی کی ہے اور کہا کہ اس وقت میرے لیے پیسے کے بجائے اچھا کردار اور اخلاقی حمایت اہم ہے۔
انہوں نے فلم میرا پیار بھارت، جوش، دستک، ایل او سی کارگل، لکشیا، تمنا، میں جھوٹ نہیں بولتا میں شانداری پرفارمنس دی۔