ڈیوڈ ویلیمز پر کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ کا الزام

برطانیہ کے کامیڈین ڈیوڈ ویلیمز پر کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ کا الزام، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

اداکار پر الزام ہے کہ اس نے اپنی مقبولیت کو اسکول کی بچیوں کی گرومنگ کیلئے استعمال کیا۔

55 برس کے اداکار پر پندرہ برس کی ایک لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے، او لیول کی بچی کو بھی نشانہ بنانے اور کئی دیگر کو ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ 

بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ کے سابق جج نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا، کہا کہ وہ جنسی درندہ نہیں۔