پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، باقی میچ میں ہماری کارکردگی بہتر رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلی اننگزمیں بیٹنگ اور دوسری اننگز میں بولنگ بھی اچھی رہی، بطور کپتان اپنے پہلے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے ابھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹ تیار کی تھی، پچ میں نمی بھی تھی۔

کوشل مینڈس نے مزید کہا کہ ہم ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، باقی میچ میں ہماری کارکردگی بہتر رہی۔ 

سری لنکن کپتان نے یہ بھی کہا کہ ابتدا میں اچھی بولنگ نہیں کی، سیکھنے اور خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔