پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ثاقب خان نے کہا ہے کہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں ثاقب خان نے کہا کہ ایک ہی لائن اور لینتھ پر گیندیں کیں، جس کی وجہ سےسوئنگ بھی ملی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، محمد عباس نے اسپیلز کے دوران میری رہنمائی کی۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی نسبت ٹیسٹ میں زیادہ محنت اور کوشش درکار ہوتی ہے۔