پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس مسلسل دوسرے کاروباری دن میں ایک لاکھ 80 ہزار سے اوپر گیا لیکن کاروبار اختتام تک اپنی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے کیا اور ایک موقع پر سوا 12 سو پوائنٹس اضافے سے کاروباری دن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 80 ہزار 310 تک گیا۔
البتہ کاروبار کا اختتام بینچ مارک نے ایک ہزار 710 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 373 پر کیا۔
حصص بازار میں آج ایک ارب 7 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 152 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 224 ارب روپے ہوگئی ہے۔