ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کی کمی ہو گئی۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 109 ڈالر کم ہو کر 3940 ڈالر فی اونس ہوگیا۔