سدھارتھ کا فون چیک کرتی ہوں: کیارا اڈوانی کا اعتراف

اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا — فائل فوٹو

بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا اڈوانی نے اعتراف کیا ہے کہ میں شوہر کا فون چیک کرتی ہوں۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی نے ’کافی وود کرن‘ کے 9ویں سیزن کی حالیہ قسط میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کرنے، رات گئے گفتگو اور چھٹیوں کے دوران تصاویر کھینچنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔

دلچسپ گفتگو کا آغاز اس وقت ہوا جب کرن جوہر نے دونوں سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کیے ہیں؟

سدھارتھ نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، تاہم کیارا نے اعتراف کیا کہ میں سدھارتھ کا فون چیک کرتی ہوں۔

جب کرن جوہر نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ عموماً فون میں کیا دیکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کبھی بے ترتیب چیٹ پڑھنا اچھا لگتا ہے، بس یونہی۔

اداکارہ کے اعتراف پر سدھارتھ نے مذاقاً کہا کہ اب مجھے بھی ان کا فون چیک کرنا پڑے گا۔