بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی شادی کی ایک دلچسپ یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر نے اداکار شاہد کپور کو اسٹیج سے نیچے دھکیل دیا تھا۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا حال ہی میں شو ’کافی ود کرن 9‘ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئے، جہاں دونوں نے اپنی شادی اور ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
شو میں کرن جوہر نے بتایا کہ ان دونوں کی شادی ایک خاص موقع تھا، اس دوران کیارا نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں کرن جوہر پرفارم کر رہے تھے کہ شاہد کپور بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر آ گئے، تاہم کرن جوہر نے انہیں اسٹیج سے نیچے دھکیل دیا۔
گفتگو کے دوران کرن جوہر نے جوڑے سے پوچھا کہ کیا وہ فلموں میں ادا کیے جانے والے کرداروں کو اپنی حقیقی زندگی اور رشتے میں بھی لے کر آتے ہیں؟ اس پر سدھارتھ ملہوترا نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کام کو گھر اور بالخصوص اپنے بیڈ روم تک نہیں لانا چاہتا۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی قربت فلم ’شیر شاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی تھی، جس میں دونوں نے بالترتیب کیپٹن وکرم بترا اور ڈمپل چیما کے کردار ادا کیے تھے۔
دونوں نے 7 فروری 2023ء کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں شادی کی تھی۔
کیارا نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سدھارتھ نے مجھے روم میں خاندانی تعطیلات کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی۔
جوڑے کے ہاں جولائی 2025ء میں پہلی بیٹی سَرایاہ کی پیدائش ہوئی، جبکہ 7 اکتوبر 2026ء کو دونوں نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری بھی سنائی تھی۔