کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے اداکارہ ہما قریشی نے سر منڈوا لیا

بھارت کے سیاسی ڈرامے ‘مہارانی’ کے سیزن 5 کا پہلا لُک جاری کر دیا گیا، جس میں مرکزی اداکارہ ہما قریشی (رانی بھارتی) کے بالکل نئے اور انوکھے انداز نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس بار ہما نے اس کردار کے لیے گنجا ہونے کا انتہائی جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

ہما قریشی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اس سے پہلے کبھی ایسا روپ نہیں اپنایا تھا۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "اس سیزن کے تقاضے کچھ ایسے تھے جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیے تھے۔ گنجا ہونے کے اس عمل نے ایک اداکارہ کے طور پر میری صلاحیتوں کو مزید نکھارا اور مجھے کردار کی گہرائی کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔”

ہما نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایسے پیچیدہ کرداروں کی طرف مائل رہی ہیں جو روایتی دائروں میں محدود نہیں ہوتے۔ رانی بھارتی کا کردار ان کے لیے ہمیشہ سے چیلنجنگ رہا جو معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنا راستہ خود بناتی ہے۔