ٹخنے کا الیکٹرونک مانیٹر کاٹنے پر امریکی عدالت نے میگھن مارکل کے والد کو دوبارہ جیل بھیج دیا

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل—فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ، امریکی اداکارہ  میگھن مارکل کے والد کو ٹخنے کا الیکٹرونک مانیٹر کاٹنے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے 82 سالہ والد تھامس مارکل کو ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مجسٹریٹ نے تھامس مارکل کو بغیر ضمانت وفاقی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تھامس مارکل کو گزشتہ ہفتے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق حکام نے لاس اینجلس میں ان کے کرائے کے 2 اسٹوریج یونٹس سے تصاویر، فلم نیگیٹوز اور کتابیں قبضے میں لی تھیں۔