متحدہ عرب امارات نے بیماریوں سے بچاؤ کیلئے قومی جینکٹس پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ابوظبی میں اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد نے قومی جینومکس ماسٹر پلان منظور کرلیا۔
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جینوم پروگرام میں 10 لاکھ افراد شامل ہوگئے، منصوبے کے تحت تمام اماراتی شہری جینوم پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق 9 لاکھ افراد کو ذاتی جینیاتی معلومات پر مبنی صحت رپورٹس ملیں گی، نومولود بچوں کی جینیاتی اسکریننگ پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔
حکام کے مطابق بچوں میں 815 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی جانچ کی جائے گی، جینیاتی جانچ سے بیماریوں کی جلد شناخت اور علاج ممکن ہوگا۔