آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیر پور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی دریافت کی تفصیلات جمع کرا دیں۔
کمپنی کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے یومیہ 1 کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے، جبکہ یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ بھی حاصل ہو گا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، جبکہ دریافت شدہ گیس کو جلد قومی نظام میں شامل کر دیا جائے گا۔