بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے نانا ڈاکٹر رام ہنگورانی 96 برس کی عمر میں چل بسے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے اداکار کے اہلخانہ نے بتایاکہ انہوں نے 8 نومبر کو دیوالی کے دن اپنی آخری سانس لی۔
رنویر کی کزن، سومیا ہنگورانی نے ان کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور لکھا کہ 96 سال کی بھرپور زندگی، ایک شاندار زندگی جس کا سوگ منانے کے بجائے جشن منایا جانا چاہیے۔
رنویر اکثر اپنے نانا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے تھے جن سے مداحوں کو ان کے باہمی تعلق کی جھلک ملتی تھی۔
اداکار نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی اپنے نانا کے جذبے کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ شدید گرمی کے باوجود ان کے نانا نے باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔