لاس اینجلس اولمپکس 2028 کےلیے ایتھلیٹکس کے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس نے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کے معیار بھی جاری کردیے۔
لاس اینجلس اولمپکس 15 سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے۔ اولمپکس ایتھلیٹکس میں مردوں اور خواتین کے 23، 23 جبکہ دو مکسڈ ایونٹس شامل ہوں گے۔
چار ضرب 100 میٹر مکسڈ ریلے پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بنے گی۔ اولمپکس کے لیے 40 فیصد ایتھلیٹس براہ راست مقررہ معیار جبکہ 60 فیصد عالمی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کریں گے
ورلڈ ایتھلیٹکس کا کہنا ہے کہ مقررہ معیار حاصل کرنے والے تمام ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت یقینی نہیں ہوگی۔