سنچری نہ ہونے پر برا ضرور لگتا ہے: سعود شکیل

سعود شکیل – فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ سنچری نہ ہونے پر برا ضرور لگتا ہے۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹرز نے اچھے رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام نوجوان کھلاڑیوں میں اچھا کرکٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ طیب عارف بڑا ٹیلنٹ ہیں، میں انہیں بہت ریٹ کرتا ہوں۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پچاس رنز بنانے والا کوئی بھی بیٹر جلد آؤٹ ہونا نہیں چاہے گا۔