پاکستانی معروف اداکار میرا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میری بہن کے علاج کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
اداکارہ کے مطابق میری بہن دنیا میں نہیں رہی، لیکن مریم نواز کی نیکی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مدد کو ہمارا خاندان کبھی فراموش نہیں کرے گا، اللّٰہ تعالیٰ انہیں مخلوقِ خدا کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میری بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے لیے انتظامات کروائے، ان کے تعاون سے میری مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
میرا نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مریم نواز کو اس نیکی کا بہترین اجر عطاء فرمائے، آمین۔