مچل اسٹارک کی عثمان خواجہ کے دعوے کی تردید

مچل اسٹارک اور عثمان خواجہ—فائل فوٹو

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے عثمان خواجہ کے دعوے کی تردید کر دی۔

مچل اسٹارک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بال ٹیمپرنگ کے بارے علم نہیں تھا، حقیقت یہ ہے کہ ابھی جو کچھ سامنے آیا ہے اس پر میں نے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 8 برس میں اس معاملے پر بہت کچھ ہو چکا ہے، میں بولرز کی طرف سے تو بات نہیں کروں گا لیکن میں جو کہہ چکا ہوں اس پر قائم ہوں۔

مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ ہمارا بیان یہی تھا کہ یہ سارا معاملہ ہمارے علم میں نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سینڈ پیپر گیٹ 2018ء کو پھر زندہ کر دیا ہے۔

عثمان خواجہ نے 2018ء کے سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات اپنی آٹو بائیو گرافی ’صبر‘ میں کیے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے آگاہ تھے، میں یہ سب کرنا نہیں چاہتا، میں وہ ایک نہیں بننا چاہتا کہ کوئی آگے آئے اور سچائی بیان کرے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ 8 سال بعد سچائی باہر آنی چاہیے، میں نے کہا تھا کہ ہمیں اسے بحیثیت ٹیم لینا چاہیے، ہم نے یہ ٹیم کی حیثیت سے کیا تھا۔