نامور بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے کہا ہے کہ دیوالی کا مقصدر پٹاخے بجانا نہیں یادیں بنانا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکُل پریت سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیوالی کے تہوار کے حوالے سے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تہواروں کو دیکھنے کا ان کا نظریہ کیسے تبدیل ہوا ہے۔
راکُل نے بتایا کہ بچپن میں پٹاخے چلانا ان کے لیے بہت پُرجوش ہوا کرتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹاخے چلانا بالکل چھوڑ دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ تہوار کا مقصد ماحول کو گندا کرنا نہیں بلکہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا اور یادیں بنانا ہے۔
تہوار کے دنوں میں طرح طرح کی مٹھائیوں اور کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فِٹنس اور ڈائٹ کے معاملے میں توازن رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹیز میں جانے سے پہلے وہ ہلکا کھانا کھاتی ہیں تاکہ وہ مختلف کھانوں سے مزے سے لطف اندوز بھی ہو سکیں اور روٹین بھی خراب نہ ہو۔