کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنے ننھے بیٹے وہان کی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ میں اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ اور دیوالی کے موقع پر پہلی تصویر باضابطہ طور پر شیئر کی ہے۔

دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کے ساتھ تہوار منانے کی ایک خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں اپنے بیٹے وہان کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں کترینہ کیف نے لکھا کہ یہ ہماری اب تک کی سب سے روشن دیوالی ہے، آپ سب کے لیے بہت محبت اور نیک تمنائیں۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021ء کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

ان کی شادی کے 4 سال بعد اس جوڑی کے یہاں پہلے بیٹے وہان کی پیدائش 7 نومبر 2025ء کو ہوئی تھی۔