کیا سلمان خان کی زندگی پر فلم بنے گی؟ اداکار کا جواب سن کر سب ہنسنے لگے

—فائل فوٹو

کیا بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی زندگی پر فلم بنے گی؟ اداکار کے دلچسپ بیان نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ایک تقریب کے دوران سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا مستقبل میں ان کی زندگی پر بھی کوئی سوانحی فلم بنائی جاسکتی ہے؟

اس سوال پر اداکار نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں ایسا کچھ نہیں جس پر فلم بنائی جائے تو وہ کامیاب ہوسکے، لیکن زندگی میں بہت کچھ ایسا ضرور ہے کہ اگر حقیقت پر مبنی سوانحی فلم بنائی گئی تو بہت سے لوگ ڈوب جائیں گے۔

سلمان خان کے اس مزاحیہ جواب پر تقریب میں موجود افراد قہقہے لگانے لگے۔