ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

— فائل فوٹو

کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، گھوٹکی اور سرگودھا میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

کراچی میں ایل پی جی 530 سے 570 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ لاہور، ملتان اور گھوٹکی میں فی کلو قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سرگودھا میں ایل پی جی 610 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 294 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔