میرا نے بہن کی صحت سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کر دی

اداکارہ میرا —فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن کی صحت سے متعلق افسوس ناک اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شائستہ عباس ان دنوں برطانیہ میں کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، جبکہ میرا تاحال ان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی بہن کی صحت سے متعلق ایک دل گرفتہ پیغام سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سائٹ فیس بُک پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہن کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ دور سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے مذکورہ پوسٹ میں اپنی چھوٹی بہن کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں شائستہ کینسر کے علاج کے دوران بال جھڑ جانے کے باعث مختلف حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس نے بھی مختصر عرصے کے لیے شوبز انڈسٹری میں کام کیا تھا۔

انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ کا رخ کیا تھا۔