برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے جرمانوں کی وصولی کے نظام کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
بریڈفورڈ کے پاکستانی نژاد وکیل محمد الیاس یوسف پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 45 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ختم کروانے کی پیشکش کی تھی، تاہم وکیل نے ان الزام الزامات کی تردید کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت کو غیرقانونی ملازمت پر 150 ملین پاؤنڈ کے جرمانے وصول کرنے ہیں۔ وکیل نے مبینہ طور پر مشورہ دیا تھا کہ کس طرح جرمانے سے بچا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ شبانہ محمود نے جرمانوں کی وصولی کے نظام کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے امیگریشن قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کا تعین کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سولیسیٹرز ریگولیشن اتھارٹی کا ممکنہ پیشہ ورانہ بدعنوانی کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔
ادھر شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے وکیل کو وکالت کے پیشے سے خارج کرنے کا مطالبہ کردیا۔