ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.29 فیصد کا مزید اضافہ

—فائل فوٹو

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 12.31 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1 ہفتے میں21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء سستی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 114.88 فیصد مہنگی ہوئی اور ٹماٹر 78.89 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بجلی چارجز 52.38 فیصد بڑھ گئے جبکہ 1 سال میں ڈیزل 39.27 اور پیٹرول 36.34 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 33.95 اور مرغی 31.81 فیصد مہنگی ہوئی۔