ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

— فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 65 ڈالرز کم ہو کر 4066 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔