ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کھلاڑی میچ سے قبل اور بعد میں ہاتھ ملائیں گے۔
بھارتی کوچ نوشاد موسیٰ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔
پاکستان کے کپتان عالمگیر غازی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ نہیں، ساف فٹبال ہے، اسی لیے اسے خوبصورت کھیل کہتے ہیں۔
میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے دوپہر ڈھائی بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔