پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔