بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے مذہبی کہانی پر مبنی اپنی نئی فلم میں کردار نبھانے کےلیے ماہر تیر انداز کے ساتھ کام کیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو کےد وران رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم رامائن کے کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے کس قدر محنت کی ہے۔
رنبیر نے بتایا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے لگ بھگ ڈیڑھ سال قبل ہی تیاری شروع کر دی تھی۔ ایک بھارتی اولمپک تیر انداز کے ساتھ تیر اندازی کی درست تکنیک سیکھی جس کے لیے انہوں نے نیو یارک میں بھی کلاسز لیں۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ آپ جتنی چاہیں کتابیں پڑھ لیں اور کردار کی مختلف تشریحات دیکھ لیں، لیکن آخر کار آپ کو اپنے کردار میں ڈھلنا ہوتا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر ٹیری نوٹری کی زیر نگرانی ورکشاپس منعقد کی گئیں، جن میں چلنے کے انداز، سانس لینے کی تکنیک، اور جسمانی حرکات و سکنات کی تربیت دی گئی۔
نتیش تیواڑی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’رامائن‘ دو حصوں پر مشتمل ہے، جس کا پہلا حصہ 5 نومبر 2026ء کو ریلیز ہو رہا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ سائی پلوی، سنی دیول، یش، سنی دیول، اور روی دوبے اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔