ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

—فائل فوٹو

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 13900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 11917 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 139 ڈالرز مہنگا ہو کر 4035 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار تھی۔