پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے گھر پر کی جانیوالی 7 آسان ورزشیں

—فائل فوٹو 

ماہرینِ فٹنس کا کہنا ہے کہ متوازن غذا اور روز مرہ کی جسمانی سرگرمی میں اضافے کے ساتھ پیٹ کی چند نتائج کُن ورزشیں بھی چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

فٹنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کے نچلے حصے کی چربی کم کرنے اور پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے گھر پر 7 آسان ورزشیں کی جا سکتی ہیں جن کے لیے کسی مہنگے سامان یا جم جانے کی ضرورت نہیں۔

ان ورزشوں میں ریورس کرنچز، ٹانگیں اوپر اٹھانا اور انہیں آہستہ آہستہ زمین پر لانا، پلانک، ماؤنٹین کلائمبرز، ڈیڈ بگ، بائیسیکل کرنچز اور برڈ ڈاگ شامل ہیں، یہ تمام ورزشیں پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط بنانے، جسمانی توازن بہتر کرنے اور کمر کو سہارا دینے میں مدد دیتی ہیں۔

فٹنس کے ماہرین کے مطابق صرف پیٹ کی ورزشوں سے ہی نچلے حصے کی چربی کم نہیں کی جا سکتی۔

ایک تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 6 ہفتے تک پیٹ کی ورزشیں کرنے سے پٹھوں کی قوتِ برداشت تو بڑھتی ہے لیکن پیٹ کی چربی اور کمر کے گھیر میں نمایاں کمی نہیں آتی، ورزشوں کے ذریعے پیٹ کی چربی ختم کرنے کے لیے طویل مدت تک ورزش اور مستقل مزاجی درکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے ورزش کے ساتھ متوازن غذا، پروٹین کا مناسب استعمال، چہل قدمی اور جسمانی سرگرمی ضروری ہے، اس کے علاوہ روزانہ کم از کم 7 گھنٹے نیند لینا بھی وزن قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرینِ فٹنس کا مشورہ ہے کہ ورزش کرنے والے افراد ابتداء میں 2 سے 3 دن پیٹ کی چند ورزشیں اپنائیں اور آہستہ آہستہ ورزشیں اور دورانیہ بڑھائیں، مستقل مزاجی اور صحت مند طرزِ زندگی ہی بہتر نتائج کی بنیاد ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔